غیر ملکی کھلاڑی بھی بھارتیوں کی دھوکے بازیوں سے تنگ آ گئے

image

امپائر نے بھی غیر ملکی کھلاڑی کی بات کو ان سنا کر دیا، ممبئی انڈینز پنجاب کنگز کے خلاف ’چیٹنگ‘ سے میچ جیتی، ممبئی انڈینز کی جیت پر غیر ملکی کھلاڑی بھی حیرانگی سے تکتے رہ گئے۔

ملن پور: (اسپورٹس ڈیسک) بھارت میں جاری آئی پی ایل ہمیشہ سے تنازعات کا شکار رہتی ہے۔ اس بار بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھارتیوں کی دھوکے بازی کی شکایات ملی ہیں۔ ملن پور کے مہاراجہ یادو وندرا سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ ممبئی انڈینز پنجاب کنگز کے خلاف ’چیٹنگ‘ کر کے میچ جیتی ہے۔

اس سنسنی خیز مقابلے کے اختتام کے ساتھ ہی نیا تنازعہ بھی کھڑا ہو گیا ہے جس میں ہاردک پانڈیا اور روہت شرما کی ٹیم پر چیٹنگ اور دھوکے بازی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ممبئی انڈینز کے سوریا کمار یادو کریز پر موجود تھے کہ اسی دوران پنجاب کنگز کے بالر نے آؤٹ کی اپیل کی جس پر ممبئی انڈینز کے غیر ملکی کھلاڑی ڈیوڈ اور پولارڈ نے بلے باز کو ڈی آر ایس لینے کا اشارہ کیا۔ کریز پر موجود ارشدیپ اور سوریا کمار نے فوراً ڈی آر ایس لینے کا فیصلہ کیا، اس سے قبل امپائر نے بال کو وائڈ قرار دے دیا تھا۔

کیمرے نے دونوں کھلاڑیوں کے ڈی آر ایس اشاروں کو عکس بند کر لیا جس پر پنجاب کنگز کے حاضر کپتان سیم کرون نے آن فیلڈ امپائر سے شکایت بھی کی جسے امپائر نے مسترد کر دیا۔ واضح رہے کہ یہ ریویو کا فیصلہ پویلین میں بیٹھے ممبئی انڈینز کے کھلاڑیوں کے اشارے کے بعد امپائر کی جانب سے دیا گیا تھا۔ غیر ملکی کھلاڑی کو نظر انداز کرنا امپائر کو بھی مہنگا پڑ گیا ہے۔