ساکن تصاویر سے ویڈیو بنانے والی ٹیکنالوجی

image

اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس ایپلی کیشن کو واسا ون کا نام دیا گیا، نئی ٹیکنالوجی سے تصاویر اب گفتگو کر سکیں گی، ویڈیو میں مونا لیزا کی مشہور زمانہ تصویر سے اسے ایک گانا گاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) مائیکرو سافٹ نے مصنوعی ذہانت کی ایک ایسی ایپلکیشن تیار کر لی ہے جو ساکن تصاویر کو بھی نئی زندگی دے دے گی۔ اس نئی ٹیکنالوجی کے تحت تصاویر اب چہرے کے تاثرات کے ساتھ گفتگو کر سکیں گی۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کا کہنا ہے کہ نیا اے آئی سسٹم کے ذریعے چہرے کے تاثرات والے لوگوں کی ساکن تصاویر سے ہائی ریزولوشن ویڈیوز بنانا ممکن ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ ٹیکنالوجی کسی بھی انسان اور آڈیو ٹریکس کی ساکت تصاویر کو حرکت پذیری میں تبدیل کر سکتی ہے۔ مذکورہ ایپلی کیشن جسے واسا ون کا نام دیا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کی اس ایپلیکیشن کے استعمال سے اب تصاویر کو لوگوں کے چہرے کے اصل تاثرات کے ساتھ آڈیو ٹریکس کے ساتھ بولتے یا گاتے ہوئے دیکھا جا سکے گا۔ 

اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس ایپلیکیشن میں ایک ساکت تصویر اور آڈیو تقریر کے کلپ سے پُرکشش بصری اور جذباتی مہارتوں کے ساتھ ورچوئل معیار کی تصویر کو حرکت کرتے ہوئے، بولتے ہوئے اور گاتے ہوئے دکھانے کی صلاحیت موجود ہے۔ تحقیقی مقالے کی بنیاد پر محققین نے بہت سے ویڈیو کلپس کے ذریعے واسا ون سسٹم کی صلاحیتوں کو ظاہر کیا ہے۔ ایک ویڈیو میں مونا لیزا کی مشہور زمانہ تصویر میں اسے ایک گانا گاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔