سونف آنکھوں کی بینائی کیلئے مفید

image

سونف وٹامن اے کا بھرپور ذریعہ، سونف کی مہک ذہنی سکون میں اضافے کیلئے مشہور، آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کیلئے ایک چمچ سونف میں 2 بادام مکس کر کے رات کو سونے سے قبل استعمال کرنے چاہئیں۔ 

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سونف ایک خوشبودار اور ذائقہ دار جڑی بوٹی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق سونف انسانی صحت کیلئے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔ سونف آنکھوں کے پانی اور اس کی سوجن کے علاج میں بھی مددگار ہیں۔

سونف وٹامن اے کا بھرپور ذریعہ ہونے کی وجہ سے صحت مند بینائی کو فروغ دیتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق سونے سے پہلے سونف کا استعمال آنکھوں کی بینائی کو تیز کرتا ہے۔ آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کیلئے ایک چمچ سونف کے ساتھ 2 بادام مکس کر کے رات کو سونے سے قبل استعمال کریں۔

سونف وٹامن سی، پوٹاشیم، مینگنیج، آئرن، فولیٹ اور فائبر کا بھرپور ذریعہ ہے۔ اس کے علاؤہ یہ معدہ، کارمینیٹو، اینٹی اسپاسموڈک، اینٹی انفلامیٹری، اینٹی میکروبیل، ایکسپیکٹرینٹ، ڈائیورٹک، ایمنا گوگ، ڈیپریوٹیو اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کی وجہ سے کئی بیماریوں سے نجات اور بہتر صحت کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ سونف کی مہک کو ذہنی سکون میں اضافہ کرنے کیلئے بھی جانا جاتا ہے۔