یورپی ملک اٹلی کے قصبے میں رہائش اختیار کریں اور 70 لاکھ روپے حاصل کریں

image

یورپی ملک اٹلی نے دی سپر آفر، اپنے قصبے میں مکمل رہائش رختیار کرنے پر ملیں گے لاکھوں پاکستانی روپے۔ طریقہ کار واضع کردیا گیا۔

پریسیز: (ویب ڈیسک) اگر آپ نے اٹلی میں رہائش کا خواب دیکھا ہے تو یہ خواہش پوری ہوسکتی ہے بلکہ وہاں منتقل ہونے پر آپ کو لاکھوں روپے بھی مل سکتے ہیں۔ اٹلی کے قصبے Presicce میں آکر بسنے والے افراد کو 30 ہزار یورو ( لگ بھگ 69 لاکھ پاکستانی روپے) دینے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

اٹلی کے جزیرے سارڈینیا کی جانب سے وہاں آکر بسنے والے افراد کو 15 ہزار یورو دیے جارہے ہیں۔ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے وہاں ایک گھر کو خریدنا اور وہاں کا مستقل رہائشی بننا ضروری ہوگا۔  ہوگا۔ 30 ہزار یورو کی رقم سے گھر خریدنے کے ساتھ ساتھ اس کی تزئین نو بھی کرنا ہوگی۔ مقامی حکام کے مطابق اس قصبے میں متعدد گھر خالی ہیں جن کو ہم بستے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ وہاں ایک مناسب گھر اوسطاً 25 ہزار یورو میں خریدنا ممکن ہے۔ 

جنوبی اٹلی کے خطے پولیا میں واقع اس قصبے کو سٹی آف گرین گولڈ بھی کہا جاتا ہے جس کی وجہ وہاں زیتون کی کاشت ہے۔ قصبے میں آکر بسنے والے افراد کو گھر کی خریداری اور وہاں مستقل قیام کے لیے 30 ہزار یورو دیے جائیں گے۔ اس کی وجہ وہاں آبادی میں آنے والی کمی ہے جو اٹلی کے مختلف حصوں کا عام مسئلہ ہے۔