اسٹاک ایکسچینج میں 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور: ریکارڈ قائم

image

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس بڑھ کر 72087 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا، پہلی بار 72000 پوائنٹس کی سطح عبور کر لی ہے۔

 کراچی: ( اکنامکس ڈیسک) آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مسلسل جاری ہے ،آج کے دن 72 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے، مالیاتی نتائج بھی مثبت رہے شرح سود میں ممکنہ کمی اور مثبت معاشی اشاریوں کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں انڈیکس نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں ایک ہزار48 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، 22 اپریل کو 100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 71 ہزار 433 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔، دوسری جانب ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیرملکیوں کی سیمنٹ بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں خریداری سرگرمیوں سے کاروباری دورانیے میں ایکسچینج میں آج 728پوائنٹس کی تیزی آگئی، آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مثبت بات چیت اور سعودی عرب کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے سلسلے میں پیش رفت کے دوران سرمایہ کاروں کا مارکیٹ پر اعتماد بحال ہوا ہے۔