وکٹ کیپر بیٹر چوتھے ٹی 20 سے باہر

image

پاک کیوی ٹی-20 سیریز، ٹیم پاکستان کیلئے بری خبر، ٹاپ آرڈر بیٹر محمد رضوان انجری کا شکار ہو گئے۔

لاہور: (اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ہیمسڑنگ انجری طوالت اختیار کر گئی ہے۔ پی سی بی میڈیکل پینل کو محمد رضوان کی اسکین رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔ پینل نے انجری کی نوعیت جانچنے کیلئے برطانیہ میں ڈاکٹرز سے رابطہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کرکٹر کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہو سکتے ہیں۔ کیویز کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی-20 میچ میں رضوان ٹانگ کی انجری کا شکار ہو کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔ انجری کے باعث ڈاکٹرز نے محمد رضوان کو 2 سے 4 ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کا چوتھا ٹی-20 میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ ایک میچ بارش کے باعث ڈرا کر دیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم زیادہ تر جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔