پرنس چارلس نے اپنے بیٹے اور بہو کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دیں

image

تقریب میں شاہی خاندان کے دیگر افراد نے بھی شرکت کی، شاہ چارلس نے اپنی بڑی بہو کیٹ مڈلٹن کو ایک نیا ٹائٹل دیا، شہزادہ ولیم کو سال 2022ء سے خالی ایک شاہی عہدے کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے اپنے بیٹے شہزادہ ولیم اور بہو کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق پرنس چارلس نے 23 اپریل کو شہزادہ لوئس کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر اپنے بیٹے اور بہو کو ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ سالگرہ کی تقریب میں شاہی خاندان کے کچھ دیگر افراد بھی موجود تھے۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس چارلس نے اپنی بڑی بہو کیٹ مڈلٹن کو ایک نیا ٹائٹل دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ایک رائل کمپینین کو آرڈر میں متعارف کروایا جا رہا ہے۔ آرڈر آف دی کمپینینز آف آنر خود شاہ جارج پنجم نے شروع کیا تھا۔ اس کا مقصد فنون، سائنس اور سول سروس کے شعبوں میں غیر معمولی کامیابیوں کی نشاندہی کرنا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اس گروپ میں ایک وقت میں صرف 65 ممبران کو بھرتی کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب شہزادہ ولیم کو 2022ء سے خالی ایک شاہی عہدے کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ 2022ء تک یہ عہدہ پرنس چارلس کے پاس تھا۔ یہ عہدہ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ملک کیلئے فوجی یا سول سروس میں خدمات انجام دی ہوں۔