شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: وزیراعظم شہباز شریف

image

ایبٹ آباد میں کسٹمز حکام پر دہشتگردوں کا حملہ، شہباز شریف کی شہید اہلکار کے گھر آمد، حملے میں ملوث ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایبٹ آباد: (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں گزشتہ ہفتے دہشت گرد حملے میں متعدد افراد شہید ہوگئے تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شہید ہونے والے اہلکار کے گھر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں شہید کسٹمز آفیسر حسین علی ترمذی کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھرپور کارروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ ایجنسیز کے افسران موجود ہیں، محسن نقوی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے یکسو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔ اسمگلنگ کا خاتمہ کیے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، اس کی روک تھام کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر تہہ دل سے ان کا مشکور ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہید انسپکٹر حسنین ترمذی پر فخر ہے۔ یاد رہے کہ ڈی آئی خان واقعات میں 8 شہادتیں ہوئیں، قوم کے عظیم سپوت جان ہتھیلی پر رکھ کر دشمنوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، شہید کے والدین کے دکھ کو ہم سمجھتے ہیں۔