اسلام آباد ہائیکورٹ میں اہم درخواست پر آج سماعت ہوگی۔

image

چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخابات میں آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی، جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کریں گے۔

اسلام آباد: (قومی ڈیسک) درخواست میں استدعا کی گئی کہ 9 اپریل کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخابات کو آئین کے برخلاف ہونے پر کالعدم قرار دیا جائے۔ یاد رہے کہ سرگودھا کی رہائشی عشبہ کامران نے آرٹیکل 6 کی کارروائی کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

درخواست میں یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ 9 اپریل کو ہونیوالے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں آئین کے آرٹیکل 60 کی صریحاً خلاف ورزی کی گئی ہے، الیکشن کمیشن کا عین وقت پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرانا قابل تشویش ہے۔