پاکستان تحریک انصاف کا مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف آج ملک گیر احتجاج جاری

image

 ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنان ایک بار پھر سڑکوں پر آ گئے، احتجاج روکنے کے لئے پولیس کی کاروائیاں جاری، اہم رہنماؤں کے گھروں میں چھاپے۔

لاہور: (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ضمنی انتخابات میں مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف آج ملک بھر میں احتجاج کر رہی ہے، ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں، احتجاجی مظاہروں میں بچے، نوجوان، بزرگ شہریوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے گھروں اور دفاتر پر پولیس چھاپے مار رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی ریلیاں روکنے کیلئے پولیس کی کارروائیاں رات سے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں دھاندلی اور عام انتخابات میں اور مینڈیٹ کی چوری کا الزام لگاتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دے رکھی تھی،    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پولیس نے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے پنجاب پولیس نے کاروائیاں جاری کر دی، پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے گھروں اور دفتروں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں ۔