کارلوس الکاریز نے بڑا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

image

فرنچ اوپن ٹینس کا نیا فاتح، اسپینش ٹینس پلیئر کارلوس الکاریز نے پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا، اسپینش ٹینس اسٹار یو ایس اوپن اور ویمبلڈن ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔

پیرس: (اسپورٹس ڈیسک) اسپین کے کارلوس الکاریز نے پیرس میں فرنچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ الکاریز نے فائنل میں جرمنی کے ایلگزینڈر زیوریو کو 5 سیٹ کے مقابلے میں شکست دی۔ الکاریز کی جیت کا سکور 6-3، 6-2، 5-7، 6-1 اور 6-2 رہا۔ 

کارلوس الکاریز پہلی بار فرنچ اوپن جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کا مجموعی طور پر یہ تیسرا گرینڈ سلم ٹائٹل ہے۔ انہوں نے پچھلے سال ومبلڈن اور 2022ء میں یو ایس اوپن میں فتح حاصل کی تھی۔ 

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم روایتی حریف بھارت سے ایک مرتبہ پھر ہار گئی ہے۔ قومی ٹیم بھارتی بیٹسمین کے دیے گئے کم ہدف کو عبور کرنے میں ناکام رہی۔ کپتان بابر اعظم سمیت کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔