توشہ خانہ کیس، حکومت کی نیب اور ایف آئی اے کو درخواست دینے کی تیاری

image

الیکشن کمیشن اپنے فیصلے میں عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دے چکا، الیکشن کمیشن میں یہ ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجا گیا تھا، عمران خان نے گھڑی کی مالیت 8 کروڑ 50 لاکھ کے بجائے کف لنکس، پین اور انگوٹھی 2 کروڑ 27 لاکھ روپے میں حاصل کیے۔

اسلام آباد: تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف حکومت کی جانب سے مزید کارروائی کیلئے نیب اور ایف آئی اے کو درخواست دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ حکومت نے مؤقف اپنایا ہے کہ سابق وزیراعظم کی جانب سے گھڑی کو توشہ خانہ سے لے کر سستے داموں فروخت کیا گیا۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن میں حکومت کی جانب سے ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس میں الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل کیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن میں یہ ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے گھڑی کی مالیت 8 کروڑ 50 لاکھ کے بجائے کف لنکس، پین اور انگوٹھی 2 کروڑ 27 لاکھ روپے میں حاصل کیے۔ لیگی رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کے مطابق حکومتی سطح پر اس سلسلے میں مشاورت کی جا رہی ہے کہ نیب اور دیگر اداروں کے ذریعے عمران خان کے خلاف  کارروائی کی جائے۔ 

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو الزامات ثابت ہونے پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا تھا۔ توشہ خانہ ریفرنس میں فیصلہ 19 ستمبر کو محفوظ کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی 5 رکنی کمیٹی نے یہ متفقہ فیصلہ جمعہ کی دوپہر سنایا، مختصر فیصلے میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کرپٹ پریکسٹس کے مرتکب ہوئے ہیں اس لیے انھیں آئین کے آرٹیکل 63 پی کے تحت نااہل قرار دیا جاتا ہے۔