ملک کے سب سے بڑے آئی ٹی پارک کی منظوری

image

آئی ٹی پارک 3.3 ایکڑ رقبے پر محیط ہو گا، اہم منصوبہ پاکستان کے ٹیک لینڈ سکیپ کیلئے ایک نمایاں سنگ میل، اس منصوبے کے تحت تقریباً 6 ہزار فری لانسرز کو جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ 

اسلام آباد: (ٹیکنالوجی ڈیسک) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے ملک کے سب سے بڑے آئی ٹی پارک کی منظوری دے دی ہے۔ آئی ٹی پارک جی10 سیکٹر اسلام آباد میں قائم کیا جائے گا۔ یہ پارک 3.3 ایکڑ رقبے پر محیط ہو گا۔ 

یہ اہم منصوبہ پاکستان کے ٹیک لینڈ سکیپ کیلئے ایک نمایاں سنگ میل ہے۔ آئی ٹی پارک کے قیام سے وفاقی دارالحکومت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا منظر بدل جائے گا۔ اس منصوبے سے جدت اور ترقی کے بے مثال مواقع میسر آئیں گے۔

 یہ آئی ٹی پارک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کا حصہ ہے۔ اس منصوبے سے تقریباً 6 ہزار فری لانسرز کو جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ جس سے وہ ای سروسز کے ذریعے ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے۔