واٹس ایپ میں نئے کالنگ فیچر کا اضافہ

image

واٹس ایپ میں "ان ایپ" ڈائلر پر کام تیزی سے جاری، واٹس ایپ صارفین کیلئے اب غیر محفوظ نمبرز پر کال کرنا ممکن، یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے نئے بیٹا ورژن میں دیکھنے میں آیا۔

کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس نئے فیچر کی بدولت واٹس ایپ صارفین اب ان نمبرز پر بھی میسجز کر سکیں گے جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں محفوظ نہیں ہوں گے۔ صارفین کو میسجنگ کے ساتھ ساتھ آڈیو و ویڈیو کالز کی سہولت بھی میسر ہو گی ہے۔

واضح رہے کہ سال 2023ء میں واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر سے متعلق نشاندہی کی گئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین ایسے افراد کو بھی آسانی سے میسجز بھیج سکیں گے جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں نہیں ہوں گے۔ یہ فیچر ابھی تک متعارف تو نہیں کرایا گیا تاہم امید ہے کہ یہ فیچر بہت جلد متعارف کروا دیا جائے گا۔ 

واٹس ایپ میں "ان ایپ" ڈائلر پر کام تیزی سے جاری ہے۔ یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے نئے بیٹا ورژن میں دیکھنے میں آیا۔ اس فیچر کی بدولت کسی نمبر کو عارضی طور پر کانٹیکٹس میں ایڈ کرکے فون کرنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔