انسان بردار چینی خلائی جہاز طے شدہ مدار میں داخل

image

چین کا شینزو-18 نامی خلائی مشن، انسان بردار خلائی جہاز کا عملہ 3 افراد پر مشتمل، جہاز کا خلائی عملہ اکتوبر کے آخر میں زمین پر واپسی کرے گا۔

بیجنگ: (ٹیکنالوجی ڈیسک) چینی خلائی جہاز اپنے مدار میں کامیابی سے داخل ہو گیا ہے۔چین کی جانب سے اس بھیجے گئے مشن کو شینزو-18 کا نام دیا گیا ہے۔ شین زو-18 ایک انسان بردار خلائی جہاز ہے۔ 

چائنا ہیومن اسپیس فلائٹ پروجیکٹ آفس کے مطابق شین زو-18 نامی انسان بردار خلائی جہاز کا عملہ 3 افراد پر مشتمل ہے۔ یہ تینوں افراد 6 ماہ تک خلائی اسٹیشن پر رہیں گے۔ اس دوران یہ 2 یا 3 بار غیر ملکی سرگرمیوں میں مشغول رہیں گے۔ 

واضح رہے کہ شینزو-18 انسان بردار خلائی جہاز کامیابی سے راکٹ سے الگ ہو کر طے شدہ مدار میں داخل ہو گیا۔ اس جہاز کا خلائی عملہ اکتوبر کے آخر میں زمین پر واپسی کرے گا۔ یاد رہے کہ شینزو-17مشن کا عملہ 30 اپریل کو واپس زمین پر پہنچے گا۔