مکہ مکرمہ میں وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی اہم ملاقات

image

وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی، دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

مکہ مکرمہ: (بین الاقوامی ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہبازشریف اور وفد کے ارکان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر اہم گفتگو ہوئی۔ الصفا پیلس میں ہونے والی ملاقات میں ولی عہد بحرین بھی شریک ہوئے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دیا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ میں ایک روز قیام کے بعد مکہ مکرمہ پہنچے تو مکہ کے ریلوے سٹیشن پر پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم شہباز شریف کا بھر پور استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفد کے دیگر ارکان بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔