سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث پولیو مہم ملتوی

image

کے پی کے حکومت نے پولیو مہم کیلئے سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کر لی، پولیو مہم خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع میں شیڈول تھی، 29 اپریل سے شروع ہونے والی پولیو مہم اب 6 مئی سے شروع ہو گی۔ 

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے پولیو مہم کیلئے سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ اس بارے میں محکمہ۶ صحت کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔ التوا کا یہ فیصلہ سیکیورٹی کی عدم دستیابی کے باعث ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ضمنی بلدیاتی الیکشن کے باعث کے پی پولیس پولیو مہم کیلئے دستیاب نہیں ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق کو بھی پولیو مہم کے التوا بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ پولیو مہم خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع میں شیڈول تھی۔ 

ضلع ڈی آئی خان، لوئر دیر، مردان اور چارسدہ کی انتظامیہ کی جانب سے پولیو مہم ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ خیبر پختونخوا میں ذیلی پولیو مہم 29 اپریل سے شروع ہونا تھی، لیکن اب یہ 6 مئی سے شروع ہو گی، جبکہ صوبے میں ضمنی بلدیاتی الیکشن 28 اپریل کو ہو گا۔