میٹا نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ متعارف کرا دیئے

image

تمام ممالک کے صارفین کو سہولت میسر، اے آئی انباکس سرچ میں سوال لکھنے پر سسٹم اس سوال کا اے آئی کی مدد سے جواب دے گا، مذکورہ فیچر کے ذریعے آپ اے آئی تصاویر بھی بنوا سکتے ہیں۔ 

کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) میٹا نے پاکستان اور بھارت سمیت براعظم افریقہ کے متعدد ممالک میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ متعارف کرا دیئے ہیں۔ اب کوئی بھی صارف چیٹ جی بی ٹی کے بوٹ کی طرح اے آئی انباکس سرچ میں جو لفظ لکھے گا یا جو سوال کرے گا سسٹم اسے اے آئی کی مدد سے جواب دے گا۔ میٹا کی جانب سے یہ چیٹ بوٹ اپنے تمام پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ، اور میسنجر پر متعارف کرائے گئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل ان چیٹ بوٹس کی صرف آزمائش کی جا رہی تھی، اور صرف محدود صارفین کو اے آئی چیٹ بوٹس تک رسائی تھی۔ اب تمام ممالک کے تمام صارفین کو یہ سہولت میسر کر دی گئی ہے۔ میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے بھی پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کرانے کی تصدیق کر دی ہے۔ 

مذکورہ فیچر سے اب اگر کوئی بھی صارف سرچ بار میں صرف "عید" کا لفظ لکھے گا تو واٹس ایپ، فیس بک یا انسٹاگرام کا چیٹ بوٹ اسے عید سے متعلق بنیادی معلومات فراہم کرے گا۔ اس کے علاؤہ مذکورہ فیچر کے ذریعے اے آئی تصاویر بھی بنوائی جا سکیں گی۔ مثال کے طور پر اگر آپ سرچ بار میں لکھیں گے کہ مریخ پر ایک شخص دوڑ رہا ہے تو وہ اسی طرح کی اے آئی تصویر آپ کو بنا کر دے سکتا ہے۔