سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشی کے موقع پر افسوسناک واقعہ

image

فلوریڈا کے 30 سالہ میکس الزارو نے خود کو آگ لگا دی، خودسوزی کرنے والا شخص تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل، اس انتہائی اقدام کی وجوہات کا تعین تاحال نہیں ہو سکا۔

میامی: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں افسوسناک کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے میکس الزارو نے خودسوزی کی کوشش کی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق 30 سالہ شخص نے عدالت کے باہر خود کو آگ لگا دی۔ خودسوزی کرنے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عدالت میں پیشی پر آئے ہوئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ میکس الزارو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج نہیں کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق میکس کے اس انتہائی قدم کی وجوہات کا تعین تاحال نہیں ہو سکا۔ 

ہسپتال ذرائع کے مطابق میکس الزارو کی حالت تشویش ناک ہے۔ یاد رہے کہ امریکی شہری کی خودسوزی کی کوشش کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی 12 رکنی جیوری اور 6 متبادل افراد چننے کا عمل جاری تھا۔ جیوری میں سیلز پروفیشنل، سافٹ ویئر انجینیئرز، انگلش ٹیچرز، بینکرز اور وکلاء شامل ہیں۔