پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

image

کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا، حصص بازار میں 423 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ، ساڑھے بارہ بجے کے قریب انڈیکس 71 ہزار 6 سو 46 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ 

کراچی: (اکانومی ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہا ہے۔ پیر کے روز حصص بازار میں 423 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری مسلسل تیزی کے باعث مارکیٹ میں نئے ریکارڈز قائم ہو رہے ہیں۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 71 ہزار 3 سو 32 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

بعد ازاں حصص بازار میں 662 پوائنٹس کی ریکارڈ تیزی بھی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد 100 انڈیکس بڑھ کر 71 ہزار 5 سو 72 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ دن ساڑھے بارہ بجے کے قریب انڈیکس 71 ہزار 6 سو 46 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔