پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کی نوید

image

امریکی سٹی بینک کی پیشگوئی، زرعی سپلائی بہتر ہونے سے مہنگائی میں کمی آئے گی، پاکستان جلد آئی ایم ایف کے ساتھ سب سے بڑے قرض پروگرام کا انتخاب کرے گا۔ 

اسلام آباد: (اکانومی ڈیسک) امریکی سٹی بینک نے پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی پیشگوئی کر دی ہے۔ جون کے مہینے میں بنیادی شرح سود میں کمی ہو سکتی ہے۔ شرح سود میں کمی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مہنگائی کم ہونے کا اثر ہو سکتی ہے۔

امریکی سٹی بینک کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک پاکستان جون میں شرح سود کم کر دے گا۔ زرعی سپلائی بہتر ہونے سے مہنگائی میں کمی آئے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو نئے آئی ایم ایف پروگرام پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

سخت مانیٹری پالیسی کی وجہ سے افراطِ زر میں کمی متوقع ہے۔ ایس بی پی نے قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کے اثرات کا اندازہ لگانے کیلئے مارچ میں سخت مپالیسی اپنائی۔ پاکستان جلد آئی ایم ایف کے ساتھ قرض کے سب سے بڑے پروگرام کا انتخاب کرے گا۔