اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

image

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدلیہ میں کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی رد عمل دینے کا فیصلہ، تمام تجاویز متفقہ طور پر سپریم کورٹ کو بھیجنے کا بھی فیصلہ۔

اسلام آباد: (قومی ڈیسک) 6ججوں کے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے خط کے معاملہ پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا، جسٹس محسن کیانی، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابر ستار شریک ہوئے۔ اجلاس میں جسٹس سردار اعجاز، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس ثمن رفعت، جسٹس میاں گل حسن نے بھی شرکت کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام تجاویز متفقہ طور پر سپریم کورٹ کو بھیجنے کا بھی فیصلہ کی۔

یاد رہے کہ 26 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا جس میں عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مداخلت کا الزام عائد کیا تھا، ججز نے اس معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل سے رہنمائی مانگی تھی۔