ساڑھے چھتیس لاکھ سے زائد بھارتی واٹس ایپ اکاؤنٹ معطل

image

واٹس ایپ کی ماہانہ رپورٹ جاری، بھارت سے تعلق رکھنے والے 36 لاکھ 77 ہزار اکاؤنٹ معطل، 13 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس کو صارفین کی شکایات پر معطل کیا گیا ہے۔

نئی دہلی: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ واٹس ایپ نے دسمبر 2021ء کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جس کے مطابق بھارت بھر سے صرف ماہ دسمبر میں بلاک کئے جانیوالے اکاؤنٹس کی معلومات درج ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکاؤنٹس کی بڑی تعداد صارفین کی شکایات پر معطل کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا نے تفصیلات شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ 13 لاکھ 89 ہزار اکاؤنٹس کو دیگر صارفین کی شکایات پر معطل کیا گیا ہے۔ بلاک ہونے والے اکاؤنٹس کی کئی ماہ سے نگرانی کی جا رہی تھی۔ یاد رہے کہ بھارت میں اس وقت واٹس ایپ کے فعال اکاؤنٹس کی تعداد  40 کروڑ کے قریب ہے۔

واٹس ایپ نے بھارت سے بھر ایک ہزار 607 شکایات موصول ہوئیں تھیں۔ جن میں سے صرف 166 شکایات پر کاروائی کی جا سکی ہے۔ واٹس ایپ انتظامیہ پرائیویسی پالیسی اور قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر اکاؤنٹس بلاک کر دیتی ہے۔