روزہ کے دوران منہ کی بو سے نجات کیسے حاصل کی جائے؟

image

سحری اور افطاری کے مخصوص کھانے منہ کی بو کا باعث، منہ سے مستقل بو کی وجہ زبان کے اوپر بیکٹیریا کا اکٹھا ہونا، سحر و افطار کے دوران وافر مقدار میں پانی استعمال کرنے سے منہ کی خشکی اور بو ختم کی جاسکتی ہے۔

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کے دوران اکثر بےاحتیاطی اور لاپرواہی کی وجہ سے روزے دار کو منہ سے بُو آنے کا مسئلہ اکثر پیش آتا ہے۔ منہ سے بو آنے کی وجہ سے روزہ دار کو دوسروں سے بات چیت کرتے ہوئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آج ہم منہ کی بو سے نجات کے چند آسان طریقے جانیں گے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ منہ میں بو کی وجہ عارضی یا مستقل ہو سکتی ہے۔ عارضی بو مخصوص کھانوں کی وجہ سے ہوتی ہے جیسے پیاز اور لہسن وغیرہ جنہیں کھانے سے منہ سے وقتی طور پر بدبو آتی ہے۔ اس بدبو کو ان کھانوں سے بچ کر روکا جا سکتا ہے۔

زبان کے اوپر بیکٹیریا اکٹھے ہونے کی وجہ سے منہ سے مستقل بو آتی ہے، ماہ رمضان میں منہ خشک ہونے کی وجہ سے یہ بیکٹیریا مزید پھلتے پھولتے ہیں۔ منہ کی بو سے بچنے کیلئے سحری کے وقت اور افطار کے بعد برش یا مسواک ضرور کرنا چاہیئے۔ سحری اور افطاری میں پانی کا وافر استعمال کرنے سے منہ کی خشکی اور بو سے بچا جا سکتا۔ہے۔