کلونجی کے بے شمار فوائد

image

ارشاد نبویﷺ کلونجی میں موت کے سوا ہر بیماری کیلئے شفاء موجود، کلونجی اینٹی بیکٹریل خصوصیات کی حامل، کلونجی کولیسٹرول کو ختم کرنے کیلئے مؤثر، اس کا استعمال دل کی بیماری سے بچا سکتا ہے۔

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کلونجی میں بہت سی بیماریون کا علاج پوشیدہ ہے۔ کلونجی سے متعلق نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ "کلونجی استعمال کیا کرو اس میں موت کے سوا ہر بیماری کیلئے شفاء ہے"۔ اینٹی بیکٹریل خصوصیات کی حامل ہونے کی وجہ سے کلونجی بیکٹریا سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ کلونجی کا استعمال کئی طرح کے بیکٹریل انفیکشن کے خلاف لڑنے میں مؤثر ہے۔

بہت سارے مطالعات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ اینٹی آکیسڈنٹ مواد کی وجہ سے کلونجی ہمیں بہت ساری بیماری سے بچانے میں مدد کرتی ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس ایسے مادے ہیں جو نقصان دہ فری ریڈیکلز کوغیرموثر بناتے ہیں اور خلیوں کو آکسیڈیٹیو نقصان سے روکتے ہیں۔ کلونجی میں اینٹی آکسیڈنٹ کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ کینسر سے بھی محفوط رکھتی ہے۔

کلونجی کولیسٹرول کو ختم کرنے کیلئے مؤثر ہے اسکا استعمال دل کی بیماری سے بچا سکتا ہے۔ کلونجی کو پیٹ کی گیس اور قبض کےخاتمے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جو افراد کھانے کے بعد بھاری پن محسوس کرتے ہیں تو کلونجی ان کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔ کلونجی مظبوط مدافعتی نظام کو فروغ دیتی ہے۔ کلونجی کا روزانہ استعمال آپ کو بلڈ پریشر اور شوگر کی بیماری سے بچا سکتا ہے۔