مقامی سطح پر تیاری کے باوجود ایک ارب 15 کروڑ ڈالر کے موبائل فون درآمد کیے گئے

image

  غیر ملکی موبائل فون صارفین کی توجہ کا مرکز ہیں، موبائل کی درآمد میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کراچی: (اکنامکس نیوز) ملک میں مقامی سطح پر موبائل فون تیار ہونے کے باوجود رواں مالی سال 2023 - 24ء کے دوران موبائل فون کی درآمد میں 100 فیصد سے زائد اضافہ کیساتھ مجموعی طور پر ایک ارب 14 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کے موبائل فون درآمد کیے گئے ہیں۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں آئی پیڈ اور اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین بیرون ملک سے درآمد کیے گئے موبائل فونز خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں، وفاقی ادارہ شماریات۔