سعودی عرب کی جانب سے ریکوڈک میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

image
ریکورڈک بلوچستان کے ضلع چاغی میں سونا اور تانبہ نکالنے کا منصوبہ، سعودی سرمایہ کاری کی تکمیل کیلئے وزیراعظم کی جانب سے وزارت خزانہ کی کمیٹی بنائی جائے گی، سعودی سرمایہ کاری باعث ملک میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی۔
اسلام آباد:(اکانومی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے ریکوڈک میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ سعودی سرمایہ کاری کی تکمیل کیلئے وزیراعظم شہباز شریف، وزارت خزانہ کی کمیٹی بنائیں گے۔ کمیٹی میں پاکستان کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔
سعودیہ کی جانب سے آئندہ ماہ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کا امکان ہے۔ اس حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ سعودی سرمایہ کاری باعث ملک میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی۔
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معدنیات کے اور بھی معاہدے متوقع ہیں۔ دونوں ممالک کی جانب سے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ریکورڈک بلوچستان کے ضلع چاغی میں سونا اور تانبہ نکالنے کا منصوبہ ہے۔