پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

image

اوگرا کی ورکنگ کے بعد قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ سامنے آئے گا، وزیرِاعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی، ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 2.50 سے 2.80 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ 

راولپنڈی: (اکانومی ڈیسک) حکومت ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے جا رہی ہے۔ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں بھی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم ابھی تک یہ کنفرم نہیں ہے کہ قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جائے گا۔ 

اس حوالے سے اوگرا کی ورکنگ کے بعد قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ سامنے آئے گا۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری ابھی تک تیار نہیں کی ہے۔ اوگرا کی جانب سے قیمتوں کی ورکنگ آج شام کو مکمل کر لی جائے گی۔ 

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ اوگرا سمری کو مدِنظر رکھ کر نئی قیمتوں کا فیصلہ ہو گا۔ وزیرِاعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 2.50 سے 2.80 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 8 سے 8.50 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔