سعودی عرب نے عمرہ ویزا والوں کو خبردار کر دیا

image

سعودی وزارتِ حج کی جانب سے بیان جاری، عمرہ پر آنے والے ملازمت تلاش کرنے کی کوشش نہ کریں، زائرین کو مقدس مقامات کی زیارت تک اپنی سرگرمیاں محدود رکھنی چاہئیں۔

جدہ: (ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں عمرہ پر آنے والے زائرین ملازمت تلاش کرنے کی کوشش نہ کریں۔ عمرہ زائرین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ مقامات مقدسہ کی زیارت کے بعد واپس لوٹ جائیں۔ 

سعودی وزارتِ حج کی جانب سے عمرہ پر آنے والے افراد کو معاشی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس ضمن میں سعودی وزارتِ حج نے عمرہ زائرین کو خبردار کرنے کیلئے ایکس پر ایک پوسٹ بھی شئیر کی ہے۔ سعودی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ویزا پالیسی پر عمل نہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ 

دوسری جانب مودی حکومت نے 2 لاکھ 13 ہزار ہندوستانیوں کے ایکس اکاؤنٹ بند کرا دیئے ہیں۔ ایکس انتظامیہ نے یہ اکاؤنٹ مختلف شکایات کے پیش نظر بند کیے ہیں۔ مودی سرکار نے دعویٰ کیا ہے کہ ان اکاؤنٹس سے بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق نازیبا مواد اپلوڈ کیا جا رہا تھا۔