کے ایس ای 100 انڈیکس نے 71 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی

image

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 5 سو 11 پوائنٹس کا اضافہ، سعودی وزیرِ خزانہ کی آمد سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، اس وقت 100انڈیکس 71 ہزار 56 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

کراچی: (اکانومی ڈیسک) پاکستان پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس سی 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کیا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 5 سو 11 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

اسٹاک مارکیٹ نے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ایک اور تاریخ رقم کر لی۔ حالیہ ضافے کے بعد 100 انڈیکس نے 71 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کر لیا۔ اس وقت 100انڈیکس 71 ہزار 56 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینچ میں 100 انڈیکس 229 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 70 ہزار 544 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ آئل، بینک، ریفائنریز اور سیمنٹ سیکٹر کے شیئر کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے آئی ایم ایف سے جاری مثبت بات چیت اور سعودی وزیر خزانہ کی آمد سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، جس کے بعد تمام سیکٹرز میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔